ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پانچویں مرحلے کے لیے انتخابی مہم تھم گئی:  راہل-سونیاگاندھی سمیت کئی نامور کی قسمت 6 مئی کو ای وی ایم میں ہوگی قید

پانچویں مرحلے کے لیے انتخابی مہم تھم گئی:  راہل-سونیاگاندھی سمیت کئی نامور کی قسمت 6 مئی کو ای وی ایم میں ہوگی قید

Sun, 05 May 2019 01:13:49  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:04 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے آج شام پانچ بجے سے انتخابی مہم تھم گئی۔ 6 مئی کو پانچویں مرحلے کے لئے ووٹنگ ہوگی۔ پانچویں مرحلے میں 7 ریاستوں کی 51 نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں یوپی کی سب سے زیادہ -14، بہار کی 5، جموں و کشمیر -2، جھارکھنڈ -4، مدھیہ پردیش -7، راجستھان -12، اور مغربی بنگال کی 7 سیٹوں پر ووٹر اپنے نمائندے کے انتخاب کے لئے ووٹ کریں گے۔پانچویں مرحلے میں قدآور لیڈران کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، جن میں وی آئی پی سیٹوں پر پانچویں مرحلے میں ووٹنگ ہوگی ان میں یوپی کی امیٹھی، رائے بریلی، لکھنؤ، دھورہرا، سیتاپور، موہن لال گنج، باندہ، فتح پور، کوشامبی، بارہ بنکی، فیض آباد، بہرائچ، قیصر گنج، اور گونڈہ لوک سبھا سیٹ شامل ہیں۔ بہار کی وی آئی پی سیٹوں کی بات کریں سیتامڑھی، مدھوبنی، مظفر پور، سارن اور حاجی پور سیٹ پر بھی پانچویں مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔راجستھان میں شری گنگا نگر، بیکانیر، چورو، جھنجھنوں، سیکر، جے پور (دیہی)، جے پور، الور، بھرت پور، کرولی-دھول پور، دوسہ اور ناگور سیٹ پر ووٹر اپنے حق کا استعمال کریں گے۔ وہیں مدھیہ پردیش کی ٹیکم گڑھ، دموہ، کھجوراہو، ستنا، ریوا، ہوشنگ آباد اور بیتول سیٹوں امیدواروں کی قسمت بھی وی ایم میں قید ہو گی۔اس مرحلے کے وی آئی پی امیدواروں کی بات کریں تو ان میں امیٹھی سے کانگریس صدر راہل گاندھی  کا مقابلہ مرکزی وزیر بی جے پی اسمرتی ایرانی سے ہے۔ رائے بریلی میں سیٹ پر سونیا گاندھی کے سامنے بی جے پی کے دنیش پرتاپ سنگھ ہیں۔ لکھنؤ کی سیٹ پر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا مقابلہ کانگریس کے آچاریہ پرمودکرشنم اور ایس پی-بی ایس پی کی امیدوار پونم سنہا سے ہے۔بہار میں مدھوبنی سیٹ پر سابق کانگریس لیڈر شکیل احمد کے سامنے مہا گٹھ بندھن کے بدری کمار اور بی جے پی کے اشوک یادو سے ہیں۔ حاجی پور سیٹ پر ایل جی پی کے پشوپتی کمار پارس کا مقابلہ آر جے ڈی کے شیو چندر رام سے ہے۔ سارن سیٹ پر بی جے پی کے رہنما راجیو پرتاپ روڈی کا مقابلہ آر جے ڈی کے چندر رائے سے ہے۔جھارکھنڈ میں ہزاری باغ سیٹ پر مرکزی وزیر جینت سنہا کا مقابلہ کانگریس لیڈر گوپال ساہو سے ہے۔وہیں پانی پت سیٹ پر بی جے پی لیڈر ارجن منڈا کے سامنے کانگریس کے کالی چرن منڈوا ہیں۔ دارالحکومت رانچی سیٹ پر بی جے پی کے سنجے سیٹھ کو کانگریس لیڈر سبودھ کانت سہائے ٹکر دے رہے ہیں۔راجستھان کی بیکانیر سیٹ پر مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال کا مقابلہ کانگریس لیڈر مد ن گوپال میگھوال ہے۔ جے پور دیہی سیٹ پر اطلاعات و نشریات کے وزیر وردھن سنگھ راٹھور کا مقابلہ کانگریس کرشنا پونیا سے ہے۔


Share: